امریکی سینیٹ کے ایک پینل نے شام پر حملے کی منظوری دیدی

U.S. Senate

U.S. Senate

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے شام کے خلاف عسکری کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ اس کمیٹی نے شام کے خلاف عسکری کارروائی کو سات کے مقابلے میں دس ووٹوں سے منظور کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے حق میں سات ڈیموکریٹ اور تین ری پبلکن سیاستدانوں نے ووٹ ڈالا

جبکہ پانچ ری پبلکن اور دو ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اس کی مخالفت کی۔ معمولی اکثریت سے اس منظوری سے اشارہ ملتا ہے کہ صدر باراک اوباما کو ایوان نمائندگان میں اس کی توثیق کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاس نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف کارروائی امریکی قومی سلامتی سے جڑے مفادات کے لیے ضروری ہے۔