لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں 2 کنال یا بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلہ آنے تک ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔لاہور ہائی کورٹ کے روبرو2 کنال یا بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درجنوں درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کو 2 کنال یا زائد رقبے کے لگژری گھروں پرٹیکس عائد کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں، اس ٹیکس کے نفاذ میں امتیازی سلوک برتا گیا ہے، کمرشل جائیدادوں پر ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، جبکہ بعض پوش علاقوں کو بھی ٹیکس کے نفاذ سے الگ رکھا گیا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، عدالت ٹیکس کے نفاذ اور وصولی کو غیر قانونی قرار دے،عدالت نے مزید کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔