ہماچل پردیش: 2 لاپتہ فرانسیسی مہم جو کی تلاش جاری

French

French

بھارتی کوہ ہمالیہ سے لاپتا ہونے والے دو فرانسیسی مہم جو کی تلاش میں تیزی آگئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں کوہ ہمالیہ کی چوٹی سر کرنے والے بیس سالہ دو فرانسیسی مہم جو کوہ پیمائئی کے دوران گذشتہ ہفتہ لاپتہ ہوگئے تھے۔

جن کی تلاش کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے اور فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل کرلی گئیں ہیں۔ کوہ پیماں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے لاپتہ ہونے والے کوہ پیماں کے حوالے سے اطلاعات فراہم کرنے والے کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔