پنجاب: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف اسپتالوں میں میں ڈینگی کے مزید پانچ کیسز سامنے آ گئے، پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 76 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

لاہور میں 38 سالہ بشارت کو میو اسپتال، 18سالہ افضل کو جناح اسپتال، 19سالہ فیاض الرحمن کو سروز اسپتال جبکہ 30 سالہ ذیشان اور اور 21 سالہ اظہرحسین کو گنگا رام اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 76 ہو گئی ہے۔