دپیکا ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں جلوہ گر ہوں گی

Dipika

Dipika

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون ہالی وڈ فلم “فاسٹ اینڈ فیوریس سیون” میں جلوہ گر ہوں گی۔ ہالی ووڈ ایکشن سیریز کی نئی بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون میں بالی وڈ کی تین اداکاراں کنگنا رناوت، Chitrangda سنگھ اور دپیکا کا نام زیر غور تھا۔

تاہم قرعہ نکلا چنائے ایکسپریس میں کمال اداکاری کرنے والی دپیکا کے نام۔ کہا جا رہا ہے دپیکا فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ ادکارہ ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔