فلورینسیا: کسانوں کی ہڑتال، مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم

Florence

Florence

کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا میں حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف کسانوں کی ہڑتال جاری ہے۔ احتجاج کے دوران کسانوں کی جانب سے ملک کی اہم شاہراں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ جس سے آمدورفت کا نظام شدید متاثر ہوا۔ وزیر اعظم مینوال سانتوس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی تاہم مظاہروں میں شدت دکھائی دی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران پٹرول بم کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔