دنیا کے مختلف ملکوں میں شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف احتجاج جاری

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) ایک جانب تو امریکی سینٹ کی کمیٹی نے باراک اوباما کو شام پر حملے کیلئے پورے اختیارات دے دیئے تاہم دوسری جانب دنیا کے مختلف ملکوں میں شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

امریکی حکومت کے برعکس امریکی عوام باراک اوباما کی شام کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسی کے سخت خلاف دکھائی دیتے ہیں۔ واشنگٹن ہو، نیویارک یا پھر شکاگو، شہر شہرعوام سراپا احتجاج ہیں۔ شام، ترکی، لبنان اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں ہزاروں مظاہرین نے ہاتھوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں اور وہ جنگ کے خلاف اور شام کے عوام کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

دمشق میں خواتین نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ دنیا بھر میں شام کے خلاف جارحیت کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا بلکہ دنیا کا امن بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔