ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ

Temperature

Temperature

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔۔۔ تاہم گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر جنوبی پنجاب، بلوچستان ، اور سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔۔ ادھر سکھر، سبی، ڈی آئی خان، روہڑی ، نواب شاہ میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بڑے شہروں کے درجہ حرارت کچھ اسطرح رہے۔ اسلام آباد چوتیس، لاہور پینتیس ، کراچی اور کوئٹہ میں تیتیس، پشاور سینتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔