دفترخارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان کو فوری طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے بلایا ہے۔
مسعود خان وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کرینگے۔ جس میں شام کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ امریکی حملے سے متعلق امکانات اور نتائج پر بات چیت کی جائے گی۔