وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات، چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم ہاس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماں نے چیئرمین نیب کے عہدہ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری کے ناموں پر مشاورت کی۔

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بعض نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی معاونت وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی معاونت رضا ربانی نے کی۔