اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اینٹی ٹیرارزم فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اینٹی ٹیررازم فورس حساس اداروں کی معلومات پر کارروائی کرے گی۔
فورس میں دہشت گردی کیخلاف کارروائی کا تجربہ رکھنے والے افسران کو شامل کیا جائیگا۔ اینٹی ٹیرارزم فورس کا ہر ڈسٹرکٹ میں ایک سیل قائم کیا جائے گا۔ فورس میں 5000 سپاہی اور 2000 اے ایس آئی بھرتی کئے جائیں گے۔