ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ اورناظمِ سائنس کالج محمد آدم ملک کا گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں نئے آنے والے طلبہ سے خطاب

لاہور (05-09-2013) اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہورنے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیاجس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔کارکنانِ جمعیت نے آنے والے طلبہ کو کالج گیٹ پر خوش آمدید کیا اورانہیں پھول پیش کئیے اس موقع پر مدثر احمد شاہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاطلبہ حقوق کی واحد ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اپنی درخشندہ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے آنے والے طلبہ کوعلم وامن کی۔ بستی میں آ مد پر آپکو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اور آپکی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو طلبہ کی ذہنی وفکری تربیت کے علاوہ انکے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور رہے گی۔آ ج یہ جمعیت کے کارکنان کی بے لوث محنت کا ثمر ہے کہ آنے والے طلبہ کے ساتھ ہونے والی فر سٹ ائیرفولنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔آج آپ سب اس تعلیمی ادارے میں علم کی دولت کے حصول کے لیے آئے ہیں۔

اور آپکے والدین نے آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں لہٰذا دل لگا کر علم حاصل کریں اور جب کل آپ یہاں سے تعلیم حاصل کر کے رخصت ہوں تو ہر کوئی آ پ پر اور آپکی تربیت کرنے والی اس جمعیت پر رشک کرے۔میں دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ آپ سب کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ سائنس کالج کے ناظم محمد آدم ملک نے کہا میں آنے والے اپنے نئے آنے تمام بھائیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلے کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں۔ میں اور میرے کارکنا ن اور میں ہمہ وقت آپ لوگوں کی رہنمائی کے لیے موجود
ہیں۔