پاکستان نے امریکی اخبار کی خبر مسترد کر دی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے امریکی اخبار کی خبر مسترد کردی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اخبار کی خبر پا کستان کے ایٹمی پروگرام کی اسسمنٹ نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے شام کے خلاف فوجی کاروائی کی بھی مخالفت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام پر فوجی حملے کے خلاف ہے۔ شام کیخلاف فوجی کاروائی سے صورتحال مزید خراب ہو گی۔

جس کے نتائج سنگین ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے تحت شام کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ افغانستان میں قید پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے رابطے میں ہے، افغانستان میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا ہونا چاہئے۔