کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں روزانہ صفائی اور مچھر مار سپرے کیا جاتا ہے، ایم ایس
Posted on September 5, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور(پی پی سی) ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کوٹ خواجہ سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، ہسپتال میں روزانہ صفائی اور مچھر مار سپرے کیا جاتا ہے۔ شالیمار ٹائون لاہور کا عملہ بھی اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کی مدد کرتا ہے۔ وارڈز میں ماسکیٹیو کلرز لگے ہوئے ہیں، میرے سمیت ڈی ایس ایم صاحبان کے ٹیلی فون نمبرز کبھی بند نہیں ہوئے۔ تاکہ مریضوں کو کوئی شکایات ہو تو بروقت ازالہ کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بچانے کیلئے اس کابوجھ ہرفرد کو اٹھانا ہو گا حاجی حنیف
لاہور (پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدرحاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود ایک زندہ معجزہ ہے، عوام اس کی قدر کریں۔ مادر وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہماراقومی فرض ہے۔ عوام یاد رکھیں قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کیلئے بھی قربانیاں دیناہوں گی۔ ملک بچانے اوراسے تیرہ سال بعد شاہراہ ترقی پرگامزن کرنے کیلئے اس کا بوجھ معاشرے کے ہر مہذب فرد کو اٹھانا اور برداشت کرنا ہوگا۔ آئیے ہم سب وزیر اعظم میاں نواز شریف اورخادم پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحداور منظم ہو کر مادر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ کٹھن حالات میں باامرمجبوری ارباب اقتدارکو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، عوام مایوس اور ناامید نہ ہوں۔پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے عوام ایمانداری سے اپنا اپناٹیکس ادا کریں۔ شہری ریاست کے حقوق پوراکریں توبدلے میں ریاست بھی انہیں ان کا پور اپورا حقوق دے گی۔ ہماری آزادی اورعزت پاکستان کے دم سے ہے ،اس کی بقاء کیلئے عوام کو حکومت کی معاشی اصلاحات کوکامیا ب بنانا ہوگا۔ وہ ”وفاق کی معاشی ترجیحات اوراس کے اثرات”کے عنوان کے تحت سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں ہے، عوام کو اندھیروں سے نجات اوراپنے روشن مستقبل کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت پراعتماد اوران کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا ہو گا ورنہ خدانخواستہ ہمارا ملک بندگلی سے باہرنہیں نکل سکتا۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے زیادہ اس ملک اور عوام کا ہمدرد کوئی نہیں ہوسکتا مگر ماضی کے حکمرانوں کی غلطیاں سدھارنے کیلئے ان کے پاس جی ایس ٹی بڑھا نے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔ اگرزرداریوں اور حواریوں کی بدترین بدعنوانی کے نتیجہ میں سرکاری خزانہ خالی نہ ہوتا تو عوام دوست وفاقی حکومت کبھی آئی ایم ایف سے جوع نہ کرتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں قیام امن پیپلزپارٹی کے بس کی بات نہیں چودھری سلیم علی
لاہور (پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن اورسندھ کی تعمیر و ترقی پیپلزپارٹی کے بس کی بات نہیں ہے۔ قوم کو بتایا جائے شہر قائد کے عوام کس گناہ کی سزابھگت رہے ہیں۔ کراچی میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کاضیاع قومی المیہ ہے۔ کراچی میں آئے روز بدامنی کے واقعات سابقہ اتحادی حکومت کی غیرمعمولی چشم پوشی، ناقص منصوبہ بندی اور مجرمانہ مصلحت پسندی کاشاخسانہ ہیں۔وہ کینٹ میں ایک ظہرانہ سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں قیام امن کویقینی بنانا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کافرض منصبی ہے مگرا فسوس وزیراعلیٰ سندھ اپنی آئینی ذمہ داریاں اداکرنے سے قاصر ہیں۔ مستقبل میں کراچی میں کشت وخون برداشت نہیں کیا جائے گا،افسوس اس قدرقتل وغارت گری کے باوجود پیپلزپارٹی والے تعصب کی عینک اتارنے اور قومی مفادات کوفوقیت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی اور بدامنی کاسدباب ہماری قیادت کانصب العین ہے۔ گذشتہ برسوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورگینگ وار کے دوران سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود پیپلزپارٹی والے اب بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔مسلم لیگ (ن) کو شہر قائد میں امن وامان کی ابترصورتحال پر بیحد تکلیف اور گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے مقامی مسائل کا پائیدار حل تلا ش کرے ورنہ اہلیان کراچی کاپیمانہ صبر لبریز ہو جائے گا۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست فاش اس کی ناقص کارکردگی اور بدنیتی کا نتیجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق کی ہدایت پرڈینگی آگاہی مہم کا جائزہ اجلاس
لاہور(پی پی سی)سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق کی ہدایت پرڈینگی آگاہی مہم کا جائزہ اجلاس آج ضلعی سوشل ویلفیئر کے دفتر ٹاؤن ہال میںشیخ تنویر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل اور ضلعی سوشل ویلفیئر افسران نے شرکت کی اور ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ضلعی سوشل ویلفیئر افسر نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور محکمے کے افسران این جی اوز کے ہمراہ گھر گھر جا کر عوام الناس کو ڈینگی وائرس اور اس سے بچاؤ کی تدابیر سے ہنگامی طور پر آگاہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اور سوشل ویلفیئر میں رجسٹرڈ این جی اوز کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل ویلفیئر افسران، ہسپتالوں کی انتظامیہ
اورارکان صوبائی اسمبلی کی معاونت سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ گذشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی ڈینگی کوپھیلنے سے ہی روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل ویلفیئر افسران ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اوران کے لواحقین میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے پاکستان کی مضبوطی اور تعمیر و ترقی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کا عہد کر لیا
لاہور(پی پی سی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ ہماری قیادت استحکام وطن کی علامت اورضمانت ہے۔ایٹمی پاکستان کی قیادت اوراس کا اقتدار مضبوط ہاتھوں میں ہے، انتہا پسندبھارت کی اشتعال انگیز ہمیں مرعوب نہیں کرسکتی ۔غیورقوم نے پورے جوش وجذبہ کے ساتھ آزادی کاجشن منایا اوربھارت کے جنون کو مسترد کر دیا۔ عوام نے پاکستان کی مضبوطی اور تعمیر و ترقی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کا عہد کر لیا، دشمن ملک ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کابھارت کے حوالے سے حالیہ بیان حکومت پاکستان کی سوچ کا آئینہ دار ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازعات کے پرامن اور پائیدار حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے ،اس کے بعدہی تجارت زیربحث آئے گی۔ اپنے ایک بیان میں عامر نواب خان نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کامحض اندازہ نہیں بلکہ بخوبی ادراک ہے، بھارت کے حکمران انتخابی نتائج پر اثر اندازہ ونے کیلئے ایسا کر رہے ہیں مگر اس قسم کی اشتعال انگیزی سے ایٹمی پاکستان کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود کسی ملک کیلئے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا مگر بھارت ہمارے صبر وتحمل
کاامتحان نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس پاکستان کوسیلاب کاسامنا ہے جبکہ بھارت اس صورتحال کااحساس کرنے کی بجائے الٹا پاکستان کو غیر ضروری امورمیں الجھارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی پراقوام متحدہ سمیت مقتد رقوتو ں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف بھارت کی پیدا کردہ صورتحال سے بااحسن عہدہ برآہورہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نڈر اور دور اندیش قیادت کے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے قومی مفادات کوبلڈوز نہیں کرسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق کی ہدایت پرڈینگی آگاہی مہم کا جائزہ اجلاس
لاہور(پی پی سی)سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق کی ہدایت پرڈینگی آگاہی مہم کا جائزہ اجلاس آج ضلعی سوشل ویلفیئر کے دفتر ٹاؤن ہال میںشیخ تنویر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں میڈیکل اور ضلعی سوشل ویلفیئر افسران نے شرکت کی اور ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ضلعی سوشل ویلفیئر افسر نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور محکمے کے افسران این جی اوز کے ہمراہ گھر گھر جا کر عوام الناس کو ڈینگی وائرس اور اس سے بچاؤ کی تدابیر سے ہنگامی طور پر آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اور سوشل ویلفیئر میں رجسٹرڈ این جی اوز کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل ویلفیئر افسران، ہسپتالوں کی انتظامیہ
اورارکان صوبائی اسمبلی کی معاونت سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ گذشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی ڈینگی کو پھیلنے سے ہی روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل ویلفیئر افسران ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اوران کے لواحقین میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔