بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 62 ارب روپے تک پہنچ گیا

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ پھر باسٹھ ارب روپیتک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکولر ڈیٹ دوبارہ قابو سے باہر نہیں ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کے دوران بجی کے شعبے میں سرکولر ڈیٹ 62 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور حکومت کے درمیان اتنا لین دین معمول کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ دوبارہ قابو سے باہر نہیں ہوگا۔ رانا اسد امین نے کہا کہ نئی حکومت نے تقریبا 500 ارب روپے کی ادائیگی کر کے سرکولر ڈیٹ کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔