وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر ملاقات، چیئرمین نیب کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا

Prime Minister

Prime Minister

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نیب کیلئے کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آٹھ ستمبر تک دو نئے نام وزیر اعظم کو بھجوا دیں گے۔ دونوں رہنماں کی ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا، اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری کے علاوہ بعض نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری نے پرویز مشرف کا دبا قبول کیا اس لئے ان کے نام پر اعتراض ہے۔

حکومت بھی جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا پر اعتراض کر سکتی ہے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر، لیکن پارلیمنٹ نے کبھی نہیں کہا کہ کیس کا فیصلہ اتنے روز میں چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے بھی نام ایک یا دو روز میں سامنے آجائینگے جن میں جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کا نام بھی شامل ہے۔