بھارتی مصنفہ سشمیتا بینر جی افغانستان میں قتل

Ssmyta Banner

Ssmyta Banner

کھرانہ (جیوڈیسک)مشہور بھارتی مصنفہ سشمیتا بینرجی کو افغانستان میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ سشمیتا بینرجی کو افغانستان کے صوبے پکتیکا کے دارالحکومت کھرانہ میں ان کے گھر کے باہر ہلاک کیا گیا۔ مقامی حکام نے اس کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ سشمیتا بینرجی نے 1995 میں افغانستان کا دورہ کیا۔

جہاں انہیں طالبان نے اغوا کر لیا تھا۔ طالبان کی قید سے آزادی کے بعد انہوں نے کتاب لکھی جس پر Escape from Taliban کے نام سے فلم بھی بنائی گئی۔ سشمیتا بینرجی نے افغان تاجر سے شادی کر رکھی تھی۔ وہ 2 برس قبل اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کیلئے افغانستان منتقل ہوئی تھیں۔