لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا جوا کھیلتے ہوئے گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان عبدالقادر نے مصطفی آباد میں کرائے کا گھر لے رکھا ہے جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جوا کھیلتا تھا۔

گزشتہ رات اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارا تو عبدالرحمان اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ جوا کھیلنے میں مصروف تھا۔ پولیس نے جوئے میں لگائی گئی رقم قبضے میں لے کر تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔