رحیم یارخان (جیوڈیسک) مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو مارے گئے اور دو فرار، پانچ روز قبل بہاولپور پولیس سے چھینی گئی دو ایس ایم جی ڈاکوئوں سے برآمد ہوئیں۔
چک ننانوے پی کے رہائشی سہیل سے چار ڈاکو ، موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تو اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کر دیا۔ تھانہ صدر رحیم یار خان کی حدود موضع صادق پور کے قریب ڈاکوئوں اور پولیس کی درمیان فائرنگ شروع ہو گئی جس سے دو ڈاکو مارے گئے اور دو ڈاکو فرار ہو گئے۔
ڈاکوئوں سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور پانچ روز قبل بہاولپور پولیس سے چنی گوٹھ کے مقام پر چھینی گئی دو ایس ایم جی برآمد ہوئیں، نامعلوم ڈاکوئوں کی لاشوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔