شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ سے فیصل آباد جانے والی ایک تیز رفتار مسافر بس سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس شیخوپورہ سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
کہ نواح کوٹ گاں کے قریب تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 16 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔