عمر اکمل مکمل صحت یاب ہیں، کسی مرض میں مبتلا نہیں، پی سی بی

Umar Akmal

Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو کلیئر قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر نادر علی نے عمر اکمل کے ٹیسٹ لئے۔

ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق عمر اکمل مکمل صحت یاب ہیں اور وہ کسی مرض میں مبتلا نہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کو مزید طبی معائنے کی ضرورت نہیں۔