کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتا خوری کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزمان فیصل اور عبدالرحمان کو مجموعی طور پر17،17سال قید کی سزا سنائی۔ ملزمان کو بھتا خوری کا جرم ثابت ہونے پر10 ، 10سال جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ ملزمان تاجر سے 10لاکھ روپے بھتاوصول کرنے گئے تو پولیس نے انہیں گرفتارکر لیا تھا۔