لاس اینجلس (جیوڈیسک) آسکر کا موسم قریب آگیا، شوبزنس کی دنیا میں شاندار خدمات انجام دینے والوں کو لاس اینجلس میں اعزازی آسکر سے نوازا گیا۔
انجلینا جولی، انجلینا لانسبری، اسٹیف مارٹن اور اطالوی کاسٹیوم ڈیزائنر پیرو توسی کو اعزازی آسکر دینے کی تقریب میں شو بزنس کے شعبے کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان چاروں فنکاروں کو فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی آسکر ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ حسین ملبوسات زیب تن کئے ہوئے فنکاروں کا ان کے مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔
انجلینا جولی اپنے شوہر کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں۔ انجلینا جولی چاروں میں سب سے کم عمر اداکارہ ہیں جنہیں اعزازی آسکردیا گیا ہے۔