لاہور (جیوڈیسک) بینکنک کورٹ نے ون پانڈ فش کے گلوکار شاہد نذیر کو گرفتار کر کے 29 ستمبر کو کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
نجی کمپنی کی جانب سے بینکنک کورٹ میں دائر کیے جانے والے دعوے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہد نذیر نے ان سے 66 لاکھ کا قرض لے رکھا ہے لیکن قرض کی چند اقساط ادا کرنے کے بعد شاہد نذیر مزید اقساط ادا نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے نوٹس کا جواب دے رہے ہیں۔
لہذا عدالت ان کے خلاف کاروائی کرے جس پر عدالت نے طلبی کے نوٹس کیے لیکن نذیر شاہد کی جانب سے نہ تو کوئی وکیل پیش ہوا اور نہ ہی کوئی جواب دیا گیا جس پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد نذیر کو29 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔