صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر کو شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی لینے پر خراج تحسین
Posted on September 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, کراچی
کراچی (سلیم انصاری ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-120 کے رہنماء سلیم انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی خدمت پر یقینی رکھتی ہے صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے شہر کراچی کی عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور شہر سے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے عوام مفاد میں 36 اسپرے وہیکل کراچی میٹر و پولیٹن کو دینے کو عوامی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبائی وزیر بلدیات سید اویس مظفر کا شہر کراچی کے بلدیاتی مسائل سے خصوصی دلچسپی ہے یہ بات پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے شاہ فیصل کالونی میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ شہر کراچی میں سندھ حکومت کے عوامی کارنامے کو اُجاگر کریں شہد بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہر کراچی میں ترقی کا جال بچھا کر عوام کو بلدیاتی سہولیات عوام کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا ئے گی انشا اللہ بہت جلد سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں فلائی اوور ،پلو ں اور اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا آغاز کرے گی سلیم انصاری نے صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے وارڈ سطح پر ایڈوئزری کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے ساتھ علاقائی ترقی کی مکمل نگرانی کی جاسکے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے کارکنان سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔
پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور شہر کراچی کی ہر سیٹ پر بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے شہر کراچی کے عوام سے بھی اپیل کی کہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت سندھ کا ساتھ دیں۔