ڈینگی وائرس، ملیریا اور دیگر حشرت الارض کے خاتمے کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کرنائٹ فیو میگیشن اسپرے مہم کا آغاز
Posted on September 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی نے ڈینگی وائرس، ملیریا اور دیگر حشرت الارض کے خاتمے کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کرنائٹ فیو میگیشن اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی نے موقع پر موجودعملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،مدرسوں، مسجدوں، امام بارگاہوں، گرجا گھروں، مسیحی بستیوں، پارکوں اور پبلک مقامات پر اپنی نگرانی اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو مچھروں سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر اسپرے کیا جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی نے کہا کہ صاف پانی کے ٹینکوں کو کھلا نہ چھوڑیں مچھروں سے بچنے کے لئے روشن دان اور کھڑکیوں میں جالیاں لگائیں اور طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کے کھلے حصوں کو اچھی طر ح ڈھانپ کر بہت حد تک بچائو ممکن ہے اور اپنے علاقوں میں جرا ثیم کش اسپرے مہم کے دوران اسپرے مہم کے عملہ سے تعاون کریں اور اسپرے کے دوران کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کر رکھیںڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی لازمی رکھا جائے کچرا صرف مقررہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گندگی نہ پھیلائی جائے۔