ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار، اسکرین رائٹر اور فلمساز و ہدایتکار بین ایفلک کی جسٹن ٹمبر لیک کے ساتھ کرائم تھرلر فلم رنر رنر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار بریڈ فرمین کی ڈرامہ،کرائم اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں بین ایفلک اور جسٹن ٹمبر لیک کے ساتھ گیما آرٹرٹن اور انتھونی میکی اہم کردار اداکار کر رہے ہیں۔
ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ جینفر ڈیویسن اور برائن کوپلمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی آن لائن جوا کھیلتے ہوئے بے ایمانی کے باعث اپنی رقم ہارنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اس جوئے کے کاروبار میں ملوث کر پٹ انسان کو ڈھونڈنے جاتا ہے اور بعد ازاں اسی کا خاص آدمی بن جاتا ہے۔
جوئے کی دنیا کے جرائم، تھرل اوراس گروہ کو پکڑکر کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ایف بی آئی کی کوششوں کی کہانی بیان کرتی فلم رنر رنر رواں سال27 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔