ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 9 وکٹیں اکھاڑنا ہوں گی

 Harare Test

Harare Test

ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ پاکستان کی پوزیشن مستحکم دکھائی دی اور پاکستان کمانڈنگ پوزیشن پر آگیا ہے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 419 رنز 9 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئرکردی تھی جس میں یونس خان نے 200 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

عدنان اکمل 64 اور مصباح الحق 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یونس خان کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ہوم ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان کے 13رنز بنائے ہیں اور ہرارے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے زمبابوے کی ٹیم کو آل آوٹ کرنا ہوگا جبکہ زمبابوے کو ٹیسٹ ڈرا کرنے کے لیے وکٹیں بچانی ہوں گی۔