پشاور (جیوڈیسک) متنی میں نا معلوم افراد نے گلزار چوک میں گاڑیوں پرفائرنگ کر دی، فائرنگ سے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
رات گئے نامعلوم افراد نے کوہاٹ روڈ پر گلزار چوک متنی میں گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ مسلح افراد نے فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچنے والے شہریوں پر بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ سے سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد متنی کے علاقے میں تعینات سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ ریسکیو ٹیموں کو بڈھ بیر سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔