سندھ بھر میں سی این اجی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہو جائیں گے

Sindh CNG

Sindh CNG

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا جو اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 8 بجے سے بند ہوجائیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔