ایک عظیم الشان لبیر ونگ کنونشن مورخہ 8 ستمبر 2013 بوقت 11 بجے بمقام ایوانِ اقبال ایجڑین روڈ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے
Posted on September 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, گجرات
گجرات( اورنگزیب عالمگیر شاکر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان لبیر ونگ کنونشن مورخہ8 ستمبر 2013 بوقت 11 بجے بمقام ایوانِ اقبال ایجڑین روڈ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت صدر سینٹرل پنجاب لیبر ونگ رانا محمد سلم نیاز کر رہے ہیں۔
ضلع گجرات سے ایک بڑا کاروان زیر قیادت سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب لیبر ونگ محمد اشرف شریف اور ضلعی صدر لیبر ونگ ضلع گجرات محمد رمضان کالس کی قیادت میں صبح 8 بجے ضلعی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف رحمان شہید روڈ یوسف پلازہ گجرات سے روانہ ہو گا۔ اس کنونشن میں مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہونگے۔
مہمانان گرامی میں مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،مرکزی صدر جاوید ہاشمی ، مرکزی صدر لیبر ونگ محمد زبیر خان، مرکزی سینئر نائب لیبر ونگ رانا ذیشان اسلم خان، مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اقبال، صوبائی صدر ملک غلام حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری لبیر ونگ قاضی دوست محمد کے علاوہ مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔