پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھیں گے، امریکا

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ معاشی تعاون جاری رکھا جائے گا، سویلین قیادت سے ملکر درپیش چیلنجز کے حل میں مدد کرینگے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہیرف نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تجارت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

پاکستانی حکومت کیساتھ ملکر معاشی اصلاحات کیلئے کام کریں گے۔ شام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شام پر فوجی کاروائی کا فیصلہ کانگرس میں ہو گا۔ مشرق و سطی میں کسی بھی طرح کی صورتحال کے دوران امریکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی۔