کراچی : اتحاد ٹاون میں پولیس کی کارروائی، 7 منشیات فروش گرفتار

Drug Dealer Arrested

Drug Dealer Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس کی کارروائی 7 منشیات فروش گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی بلدیہ ٹاون شاہ جہان خان کے مطابق کراچی میں بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون پولیس نے کی کاروائی کر کے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 ٹی ٹی پستول، گولیاں، 12 کلو چرس اور 29 بوتلیں شراب برآمد کر لی، گرفتار ملزمان میں اسلم، عاشق، شیر داد، شیر زمان، سلمان،عمران اور روف شامل ہیں۔