برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر کی زندگی کے آخری چند گھنٹوں کا عینی شاہد ان کا ذاتی محافظ 96 سال کی عمر میں چل بسا۔ اسٹاف سارجنٹ Misch Rochus نے دوسری جنگ عظیم کے دوران زیادہ تر وقت ہٹلر کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا۔
وہ سائے کی طرح ہٹلر کے ساتھ رہتا تھا۔Misch Rochus وہ آخری عینی شاہد تھا جو ہٹلر کی زندگی کے آخری چند گھنٹوں میں برلن کے بنکر میں اس کے ساتھ رہا۔ اسی بنکر میں ہٹلر اور اس کی بیوی ایوا براون نے خودکشی کی تھی۔ Rochus کی عمر اس وقت 27 برس تھی بعد میں روسی فوج کے آنے پر وہ فرار ہوگیا تھا۔