لاہور کی خبریں 7/9/2013
Posted on September 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, لاہور
لاہور (پی پی سی) عمران خان لوئرز یوتھ آرگنائزیشن کیجانب سے واپڈا ٹاون میں 6ستمبر کے حوالے سے فخر پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان اور فائزہ خان نے شر کت کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نظر انہ پیش کر نے والے پاکستان کا فخر ہیں کیو نکہ پاکستان کی دھر تی پر ہی ایسے دلیر ،اورمحب وطن قوم کے فخرپیدا ہو ئے ہیں اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاطت اپنے گھر کی طرح کر نے کا جذ بہ ہماری فوج کے خون میں رچا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہر دور میں ہمت دیکھا کر اور قر بانیاں دیکر دشمنوں کو بھاگنے پر مجبور کیا ہے کیو نکہ پاکستان کے شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور اس کو پوری دُنیا تسلیم کر تی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کر تے ہیں اُن شہیدوں کو اُن کے گھر والوں کو اُن کے خاندان کو جنہوں نے پاکستان کو فخر سے نوازا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم پاکستان کے خاطر مر مٹنے کو اس لئے تیار ہے کیو نکہ پاک فوج کا جذ بہ اور دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر دیکھتے ہوئے مسکرا کر شہا دت نوش کر نے والوں کا حوصلہ طاقت دیتا ہے اور پوری قوم اپنے شہیدوں پر فخر کر تی ہے اس مو قعہ پر تحر یک انصاف کے کارکنان کی بڑ ی تعداد مو جود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،عدالت عالیہ نے رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور(پی پی سی) لاہور ہائی کورٹ نے خانپور کی رہائشی لڑکی کی طرف سے زیادتی کا مقدمہ واپس نہ لینے پر اس کے قتل کے واقعہکے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان کوحکم دیا ہے کہ پولیس کی جانب سے فوجداری ضابطہ کی دفعہ173 تحت رپورٹ ٹرائل کورٹ میں تین دن کے اندرپیش کئے جانے کو یقینی بنائے تاکہ وقوعہ کی شفاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق مظلوم لڑکی جو کہ خانپور کے نواحی گائوں چک نمبر36 کی رہائشی تھی کے ساتھ رفاقت علی نے مبینہ زیادتی کی۔ زیادتی کا مقدمہ تھانہ سہجا میں رفاقت علی اور اسکی بیوی کے خلاف درج کیا گیا۔ کچھ روز بعد ملزمان نے زیادتی کا شکار لڑکی کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکانہ شروع کر دیا، جب متوفی نے انکار کیا تو رفاقت علی نے اپنی بیوی اور دو ساتھیوں ناصر علی اور عارف کے ہمراہ مقتولہ کے گھر گھس کر فائرنگ کر کے اسکو قتل کر دیا۔عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیشن جج سے رپورٹ طلب کی جس پر سیشن جج نے کہا ہے کہ لڑکی صباء پروین کے قتل کا مقدمہ تھانہ سہجا میں لڑکی کے والد عنایت علی کی درخواست پر ناصر علی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج ہوا لیکن تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ناصر علی بے گناہ تھا اور اسے سابقہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے ملوث کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر شواہد کی بناء پر یہ بھی پتا چلا کہ لڑکی جو کہ ملنگنی تھی کا قتل اسکے والد عنایت علی نے اپنی بیوی اور ملزم احسان وغیرہ کے ساتھ مل کر ایک منصوبے کے تحت کیا تھا تاکہ ناصر علی کے خاندان کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا جاسکے اور ساتھ ہی ذہنی طور پر معذور لڑکی سے نجات حاصل کی جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم محمد حنیف بھٹی نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا ہے کہ اس نے ملزمان عنایت علی، فضیلت بی بی اور دیگر کے ساتھ مل کر صباء پروین کو قتل کیا تھا۔ تاہم ملزمان عنایت علی اور فضیلت بی بی کو ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ کمپلینٹ سیل نے سیشن جج رحیم یار خان کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ بالا احکامات کی من وعن عمل کرتے ہوئے تین دن میں زیر دفعہ173 ضابطہ فوجداری پولیس رپورٹ پیش کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ شہباز کی برتھ ڈے پر شاہدرہ میں گرینڈ پارٹی کا انعقاد
لاہور( پی پی سی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کے زہراہتمام شاہدرہ میں میاں حمزہ شہبازکی برتھ ڈے کے سلسلہ میں ایک گرینڈپارٹی منعقد کی گئی۔پروقار اور شاندار تقریب میں حمزہ شہبازکی برتھ ڈے کا کیک کاٹا جبکہ سات کالے بکروں کاصدقہ دیا گیا اور حمزہ شہبازکی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔تقریب میںشاہد محمودچندا،سردارمرتضیٰ بھولہ ڈوگر،حاجی لیاقت گجر،چودھری واحد ،ملک احمدحسن ،ڈاکٹر نقوی،شیخ کاشف،شیخ یٰسین ،شمع عنصر ،حمیدہ ذوالفقار ،سعیدہ ریحانہ ،عبدالرحمن لیاقت،پروفیسر نواز،طارق بٹ بھی شریک ہوئے۔میاںحمزہ شہبازکی گرینڈبرتھ ڈے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ قیدوبندکے باوجودمیاں حمزہ شہبازنے پرویزی دورآمریت میں سرنڈرنہیں کیا،ان کاآبرومندانہ اورجرأتمندانہ کردارقابل رشک اورقابل تحسین ہے۔ میاں حمزہ شہبازنے پرویزی آمریت کے پرآشوب دورمیں بڑی مصیبتوں،پریشانیوں اوردشواریوں کاسامنا کیا مگرایک پل کیلئے بھی بحالی جمہوریت کیلئے ان کاجوش وجذبہ ماند نہیں پڑا ۔انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہبازنے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے نوجوانوں کواپناگرویدہ بنالیا ۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں نوجوانوں کومسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحد اورمنظم کرنے کاکریڈٹ میاں حمزہ شہبازکوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز اپنے تایا اور وزیراعظم میاں نوازشریف اور بلاشبہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کاعکس ہیں ۔میاں حمزہ شہباز کی سیاسی اورانتظامی تربیت میں ان کے دادامیاں محمدشریف مرحوم نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز نے 11مئی 2013ء کے عام انتخابات اورحالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔