سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے فوجی ہاٹ لائن بحال کر دی۔ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا نے کائیسانگ صنعتی کمپلیکس دوبارہ کھولنے میں معاونت کیلئے فوجی ہاٹ لائن بحال کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوریائی خطے کی اتحادی وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ سیول اور پیانگ یانگ نے اجلاس کے دوران فجی ہاٹ لائن کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں کوریائی خطوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی ہاٹ لائن کو بند کر دیا گیا تھا۔