لداخ میں چینی فوج کے قبضے کے خبریں بے بنیاد: بھارت

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سرزمین کے کسی حصے پر قبضے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اے کی انتھونی بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے لداخ میں سینکڑوں کلومیٹر علاقے پر چینی فوج کے قبضے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرزمین کے کسی حصے پر چینی قبضے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تمام سرحدیں محفوط اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے لوک سبھا میں دئیے گئے بیان میں کہی۔ اے کے انتھونی نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین نے لداخ کا دورہ کیا ہے۔

اور انہوں نے اپنی رپورٹ میں چینی قبضے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ ہماری تمام سرحدیں محفوظ ہیں اور حکومت نظریاتی اور سرحدی حدود اور قومی سلامتی و مفادات سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور قومی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے مضبوط اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔