نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کے باہر کوئی بھی ایکشن نہیں ہونا چاہئے۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماں کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت شامی عوام پر کیمیائی حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
تاہم شام پر کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا انتظار کرنا ضروری ہے جبکہ سلامتی کونسل کی منظوری اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر ہی شام کیخلاف کوئی ایکشن لیا جانا چاہئے۔ دوسری جانب امریکہ نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جہاز شام پر حملے کیلئے بحیرہ روم میں موجود اور ہمہ وقت تیار ہیں۔