کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 314 پوائنٹ کا اضافہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز تیزی پر بند ہوئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو چودہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف سے سے قرض کی منظوری کے بعد مارکیٹ میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار سات سو پینسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ اٹھاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔