لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں غیرقانونی سمز فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق اجلاس میں جاری کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کی جائے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت جبکہ ڈی جی رینجرز نے کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔