لاہور (جیوڈیسک) کیمپ جیل لاہور میں قتل اور اغوا برائے تاوان کا قیدی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ قیدی مشتاق یوسف پر 4 لاکھ روپے تاوان لینے کے باوجود معصوم 4 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات مشاق کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور جاں بحق ہو گیا لیکن دوسری جانب سے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ مشتاق کی ہلاکت جیل انتظامیہ کی جانب سے تشدد کرنے کے بعد ہوئی ہے۔