کل جماعتی کانفرنس کے عملی نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں، حافظ سعید

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت الدعو کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کو خوش آیند سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے فیصلے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں دفاع پاکستان کارواں سے خطاب میں حافظ سعید نے کہا کہ کراچی میں شر پسندوں کے خلاف آپریشن ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کامیاب ہو۔ جماعت اسلامی کے رہ نما لیاقت بلوچ،حمیدگل، سردار عتیق، غلام محمد صفی اور دیگر نے بھی دفاع پاکستان کارواں سے خطاب کیا۔