کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اور پولیس کو 20 ہزار بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو 20 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلی سندھ نے رینجرز اور پولیس کے لیے 20 ہزار بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے پولیس کے لیے 15 ہزاربلٹ پروف جیکٹس خریدنے کی منظوری دی جبکہ 5 ہزار بلٹ بروف جیکٹس اور ہیلٹمس رینجرز کو دیئے جائیں گے۔