صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے میرپور کے تاجر اور شہری مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پرشانی میں مبتلا ہیں
Posted on September 7, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
میرپور(این این اے) مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے میرپور کے تاجر اور شہری مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پرشانی میں مبتلا ہیں۔حکومت تاجروں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرئے۔ تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہاں کا رخ کرنے سے قاصر ہیں۔ تجارت پیغمبری پیشہ ہے۔ خلوص نیت سے تجارت کرنے والے تاجروں کے کاروبار میں اللہ تعالیٰ بڑی برکتیں عطا فرماتا ہے۔
تاجروں کے مسائل حل کرنا میرے مشن میں شامل ہے۔ مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ بجلی کی دوبارہ لو ڈ شیڈنگ کر کے تاجروں اور شہریوں کو زلیل و خوار کیا جا رہا ہے، ایک طرف متاثرین منگلاڈیم بے یارومدد گار کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں اور دوسری طرف محکمہ برقیات اور واپڈا نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کر کے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے۔
دوبار پاکستان کی سلامتی، خوشحالی کے لئے قربانیاں دینے والے میرپور کے تاجروں اور شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے قائداعظم چوک میاں محمد روڈ میں تجارتی مرکزکا افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ چوہدری محمد نعیم اور ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر انجمن تاجران چوہدری چوہدری محمود، صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان، عبد واحد سبحانی، چوہدری امجد محمود، چوہدری ذیشان اقبال، چوہدری وقاص عرف وکی، شاہد کٹھانہ، قاضی ارشد، منور یسیٰن ھیں۔
دیگر عہدیداران اور تاجر رہنما جب قائداعظم سٹیڈیم میاں محمد روڈ میں کاروبار سنٹر کی افتتاح تقریب میں پہنچے تو لکی کراکری سٹور کے مالک جاوید اختر، لالہ عبد القیوم ،چوہدری محمد عمران، ارشد محمود، ناصر محمود بٹ صدر کرکٹ ایسوسی ایشن، محمد اسلم، ظفر اقبال، لیاقت کنول، سعید اختر، کاشف جاوید، اور بڑی تعداد میں موجود تاجروںنے اْن کا شایان شان استقبال کیا۔
پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کی۔ چوہدری محمد نعیم اور اْن کے ساتھ دیگر رہنماوں نے کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی اور کاروبار سنٹر کے مالک جاوید اختر اور اْن کے ساتھیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ کاروباری سنٹر کے ملک جاوید اخترنے کہا کہ چوہدری محمد نعیم کی حج بیت اللہ کے لے روانگی سے قبل میرے کاروبار کا افتتاح کربا ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی ہے۔ خداوند کریم ہر مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت نصیب کرئے۔ اْنہوں نے تمام مغرز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔