کراچی (جیوڈیسک) ادارہ قومی بچت جلد ایسے بانڈز جاری کرے گی جن پر انعام کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ سالانہ منافع بھی حاصل ہو گا اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ ان کے چھننے اور گم ہوجانے کا ڈر بھی نہیں ہوگا۔نہ بانڈز چھننے کا ڈر ہو اور نہ ہی چوری کا، انعام کے ساتھ سالانہ منافع بھی سرمایہ کاروں کا یہ خواب جلد حقیقت بننے والا ہے۔
ادارہ قومی بچت حکام کے مطابق جلد ایسے بانڈز جاری ہوں گے جو سرمایہ کار کے نام پر رجسٹر ہوں گے، یعنی ان کے چھننے اور گم ہوجانے کی صورت میں اِدارے سے رجوع کر کے دوبارہ بانڈز حاصل کیے جاسکیں گے۔ان بانڈز پر انعامات کے موقع اور سالانہ منافع بھی ہوگا۔ موجودہ بانڈز صرف انعام کی امید پر خریدے جاتے ہیں لیکن ان پر منافع نہیں ملتا۔ مزید یہ کہ ان کے چھننے یا گم ہوجانے پر نقصان بھی اٹھانا پرتا ہے۔