مشہور میگزین FHM نے کترینا کیف کو پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا

Katrina Kaif

Katrina Kaif

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیمن موہنی صورت کی حامل بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا ستارہ آجکل شہرت کی بلندیوں پر ہے اور بالی ووڈ کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کی شخصیت کے سحر نے ہر کسی کو جکڑا ہوا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اپنی کشش سے لوگوں کو دیوانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی کترینہ کیف کو مشہور لائف اسٹائل میگزینFHM کے تحت کرائے گئے ایک پول میں2013 کی سب سے پرکشش خاتون قرار دیا گیا ہے۔

آن لائن پول اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہونے والی اس ووٹنگ کے مطابق کترینہ نے تمام ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں بار پرکشش ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کیاہے جبکہ دوسرے نمبر پر چنائے ایکسپریس گرل دپیکا پدوکون آئیں اور کرینا کپور اس فہرست چھٹے نمبر سے آٹھویں نمبر پر آگئیں ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے Men’sلائف اسٹائل میگزین کے پول میں 2013کی پرکشش ترین خاتون قرار دی گئیں کترینہ2008 ،2009 ،2011 اور 2012 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔