سیلاب سے متاثرہ روجھان میں بیماریاں وبائی صورت اختیار کرگئیں

Rojhan

Rojhan

روجھان (جیوڈیسک) سیلاب سے متاثرہ روجھان میں بیماریاں وبائی صورت اختیار کر گئیں راجن پور کی تحصیل روجھان میں سیلاب کیپانی کی نکاسی تو ہوگئی، لیکن بیماریاں وبائی صورت اختیار کرتی جارہی ہیں۔ نصیرآباد اور جعفر آباد کے سیلاب متاثرین اب تک گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں۔روجھان میں مختلف بیماریاں خصوصا پیٹ کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر علی نواز کے مطابق گزشتہ روز پیٹ کے مرض میں مبتلا ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دوائیوں کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان میں جعفرآباد اور نصیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بدستور پانی کھڑا ہے۔ سیکڑوں خاندان اب تک قومی شاہراہ کے کنارے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور پانی اترنے کے انتظار میں ہیں تاکہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ گرم موسم میں متاثرین کی مشکلات اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ متاثرین کو خوراک، دواوں اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ سندھ میں خیرپور اور نواب شاہ کے کچے کے دیہات سے سیلاب کا پانی تو نکال گیا ہے تاہم گندگی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔