لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں سب کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، کانفرنس سے باہر رہنے والے ملک اور عوام سے دور رہنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں صحافی اشتیاق احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی میں ذرائع سے گفتگو میں کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج اور سیاسی قیادت طالبان ایشو پر ایک ساتھ ہیں، طالبان سے مذاکرات پر کوئی اختلاف نہیں، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فالج شدہ پاکستان ان کے سپرد کیا گیا۔
5 سال بعد بھر پور زندگی والا پاکستان ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود وزیر اعظم نے امن و امان کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے، پرویز رشید نے کہا کہ بجلی گیس اور خصوصا پٹرول مہنگا کرنا حکومتی پالیسی نہیں یہ میکنزم عالمی منڈی سے منسلک ہے ،مشرف دوراور گزشتہ حکومت میں ان کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے سرکلر ڈیٹ بڑھا۔