لالہ موسی کی خبریں 07.09.2013
Posted on September 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی ٰ: غریب عوام جو کے پہلے ہی مہنگائی سے نمبرد آزما ہیں ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوںنے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔راہنما پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، آفس انچارج انصاف مرکز لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ، تحصیل صدر آئی ایس ایف فرقان جاوید اور دیگر نے یونین کونسل ہال گجرات سے شروع ہو کر پریس کلب گجرات کے سامنے ختم ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔اس موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غریب عوام جو کے پہلے ہی مہنگائی سے نمبردآزما ہیں ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے راہنمائوں نے ضلعی اجلاس میں شرکت کی اور حلقہ پی پی112کی یونین کونسلز کی تنظیمی رپورٹ پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:جمہوریت کی آڑ میں ملکی مفادات کا جنازہ نکالنے والے آج با وقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) جمہوریت کی آڑ میں ملکی مفادات کا جنازہ نکالنے والے آج با وقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں۔ صدر زرداری کے دور میں ملک میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ جیسی صنعتوںنے ترقی کی۔ پورا ملک بھتہ خوری اور جرائم کی آماج گاہ بنا رہا۔ پی پی اور ن لیگ کانورا کشتی کھیل کامیابی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے صدر زرداری کے اعزاز میں دی گئی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو حکمرانوں نے ہمیشہ بھیڑ بکریاں سمجھا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پانچ سال اس ملک کے عوام کے دن کا چین اور راتوں کا سکون برباد کر کے رکھا۔آج جمہوریت کے نعرے لگا کر صدر زرداری با عزت رخصت ہو رہے ہیں۔میاں نواز شریف اور زرداری اندر سے ملے ہوئے ہیں اور میاں صاحب کی حکومت بننے کے ساتھ ہی یہ پوری قوم پر واضع ہو گیا تھا۔ باری باری کا کھیل ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے مگر حکمرانو ں کو اپنے اقتدار کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں آتا۔ عوام روزمرہ زندگی میں انتہائی مشکل سے گزر بسر کر رہے ہیں غریب عوام کی حالت زار پر حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاش حکمرانوں کی مفاہمت عوامی خدمت کیلئے ہوتی مگر افسوس یہ صرف اقتدار پر قابض رہنے کیلئے آپس میں مفاہمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ضلع گجرات میں خادم اعلیٰ کے ویثرن کے مطابق کرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا،چوہدری زمان جاتریا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مجھ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے چیئر مین اینٹی کرپشن ضلع گجرات نامزد کیاان خیالات کا اظہار چیئرمین اینٹی کرپشن ضلع گجرات چوہدری زمان جاتریا نے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں خادم اعلیٰ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا، میں ضلع گجرات میں خادم اعلیٰ کے ویثرن کے مطابق کرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا،میں ڈسٹرکٹ گجرات کے تمام کرپٹ افسران کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اصولوںپر سمجھوتہ نہیں کروں گا، انہوں نے ایک سوال کے جوب میں بتایا کہ لالہ موسیٰ میں جلد ہی اینٹی کرپشن کا دفتر اوپن ہو جائیگا، جہاں عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی112ملک ناصر علی کا صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش ایام محمد ایوب بٹ کے اعزاز میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی112و مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ گردش ایام ملک ناصر علی نے مقامی ریسٹورنٹ پر گرینڈ عشائیہ دیا۔اس موقع پر بیوروچیف گردش ایام خالد مجید بٹ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ ،ملک سراج اشرفی،چوہدری زمان جاتریا،راجہ عبدالرحمان،ذیشان شیخ و دیگر موجود تھے عشائیہ کے اہتمام پرچیف ایڈیٹر گرش ایام محمد ایوب بٹ،مینجنگ ایڈیٹر ملک ناصر علی،بیوروچیف خالد مجید بٹ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،ذیشان شیخ نے ایس ایچ او سٹی ناصر بٹ اور ایس ایچ او صدر ساجد سوہل سے بھی ملاقات کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:گذشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر عوامی شہری اتحاد لالہ موسیٰ کے وفد نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر عوامی شہری اتحاد لالہ موسیٰ کے وفد نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔وفد میں چیف آرگنائزر ملک سراج اشرفی،ملک ناصر علی صدر عوامی شہری اتحاد لالہ موسیٰ،شیخ محمد اسلم اشرفی،راجہ عبدالرحمن اور سماجی راہنما شیخ محمد تقی شامل تھے۔پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف کے سیکورٹی انچارج مقصود بٹ،حافظ محمد انیس،محمد لئیق اور ان کے ہمراہ افراد نے جوہڑ ٹائون میں وفد کا استقبال کیا،جہاں عوامی شہری اتحاد کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی،بعد ازاں وفد نے مناواںکے مقام پر گمنام شہیدوں کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں میں وفد نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی اور ملی ترانوں کا پی ٹی وی کی جانب سے منعقدہ لائیو پروگرام دیکھا رینجرز کی پریڈ اور ملی جذبے کے جذباتی مناظر دیکھے۔اس تقریب کو دیکھنے کیلئے پنجاب کے کئی شہروں اور بالخصوص لاہور کے ہزاروں محب وطن مرد و خواتین نے شرکت کی وفد نے واپسی پر گوجرانوالہ میں ایک عشائیے میں بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:پیر جازن قبرستان جنگل کا منظر پیش کرنے لگا،قبرستان کی بیشتر قبریں حالیہ بارشوں کی وجہ سے بہہ چکی ہیں،انتظامیہ خاموش
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پیر جازن قبرستان جنگل کا منظر پیش کرنے لگا،قبرستان کی بیشتر قبریں حالیہ بارشوں کی وجہ سے بہہ چکی ہیں لیکن انتظامیہ ہے کہ اسکے پر جوں تک نہیں رینگ رہی،یاد رہے کہ پیرجازن قبرستان میں مردہ دفنانے اور قبر بنانے کا 1000 روپیہ وصول کیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کے چند نمائندے فیس تو وصول کر رہے ہیں لیکن قبرستان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے،اہل علاقہ اور عوامی سماجی حلقوں میں شدید غصہ کی لہر اور انہوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف نوٹس لے۔