پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق وطن واپس پہنچ گئے

Aisam-Ul-Haq

Aisam-Ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) یو ایس اوپن میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں 15،15 سال سے کھیلنے والوں کے ساتھ مقابلہ تھا۔

ہارنے کا افسوس نہیں ہے۔ اعصام کا کہنا تھا کہ وہ ریٹنگز میں ٹاپ فائیو میں آ چکے ہیں جو قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رینکنگز میں ٹاپ پر آنا چاہتے ہیں، قوم دعا کرے۔